رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’گلی بوائے‘ کا ٹیزر ریلیز - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’گلی بوائے‘ کا ٹیزر ریلیز

رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’گلی بوائے‘ کا ٹیزر ریلیز

Share This

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ کی فلم ’گلی بوائے‘کا ٹیزر منظر عام پر آگیا۔

اداکار رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم’گلی بوائے‘کے چرچے گزشتہ برس سے میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں، طویل انتظار کے بعد بالآخر فلم کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے جس میں دنیا کو حقیقی ہپ ہاپ سے متعارف کرایاگیا ہے۔

فلم’گلی بوائے‘بھارتی ریپیر ویوان فرنانڈس اورنوید شیخ کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے، ایک منٹ 29 سیکنڈ کے ٹیزر میں فلم میں مرکزی کردارادا کررہے  رنویر سنگھ کی ابتدائی زندگی اور جدوجہد کا دور دکھایا گیا ہے جب کہ بیک گراؤنڈ میں مسلسل چلنے والے  ہپ ہاپ میوزک نے ٹیزر کو مزید شاندار بنادیا ہے، ٹیزر کو یوٹیوب پر اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم میں طویل عرصے بعد رنویر سنگھ اپنے پرانے روپ میں نظر آئیں گے یہی وجہ ہے کہ شائقین بے چینی سے فلم کا انتظار کررہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنویراورعالیہ کی فلم ’گلی بوائے‘ کے نام ریلیزسے قبل ہی بڑا اعزاز

فلم ’گلی بوائے‘کی ہدایت کاری زویا اختر نے دی ہے جب کہ ان کے بھائی فرحان اختر اور رتیش سدھوانی نے فلم کو پروڈیوس کیا ہے، فلم میں اداکار رنویر سنگھ اورعالیہ بھٹ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے اس کے علاوہ اداکارہ کالکی کوچلن بھی  اہم کردار اداکررہی ہیں۔ فلم 14 فروری 2019 کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

The post رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم ’گلی بوائے‘ کا ٹیزر ریلیز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VsXzIh

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages