عمران خان کو لانے والے آج پچھتارہے ہیں، سعد رفیق - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
عمران خان کو لانے والے آج پچھتارہے ہیں، سعد رفیق

عمران خان کو لانے والے آج پچھتارہے ہیں، سعد رفیق

Share This

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ جو لوگ عمران خان کو لے کر آئے ہیں وہ آج پچھتارہے ہیں۔

لاہور میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، مہنگائی بڑھتی جارہی ہے، عام آدمی کی زندگی عذاب ہے،انشاء اللہ اس سول آمریت کی حکومت سے عوام کی جان جلد چھوٹے گی، پاکستان کا وزیر اعظم کشکول لے کر پوری دنیا میں گھوم رہا ہے، یہ نا اہل حکمران ہے جو اس وقت بھکاری بنا ہوا ہے، جو لوگ عمران خان کو لے کر آئے ہیں وہ آج پچھتارہے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ حکومت احتساب کے نام پر انتقام لے رہی ہے، ہم نے پاکستان کی خدمت کی ہے، پہلے بھی خدمت کا صلہ جیلوں اور انتقام کی شکل میں دیا جاتا رہا ہے اور آج بھی دیا جارہا ہے، ہمارے ہاتھ صاف اور ضمیر مطمئن ہیں، ہم سر خرو ہو کر نکلیں گے۔

The post عمران خان کو لانے والے آج پچھتارہے ہیں، سعد رفیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QnZEl1

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages