کھوکھر برادران کے ملازمین کے نام کروڑوں کی جائیدادیں اور گاڑیاں ہونے کا انکشاف - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
کھوکھر برادران کے ملازمین کے نام کروڑوں کی جائیدادیں اور گاڑیاں ہونے کا انکشاف

کھوکھر برادران کے ملازمین کے نام کروڑوں کی جائیدادیں اور گاڑیاں ہونے کا انکشاف

Share This

لاہور: کھوکھر برادران کے ملازمین کے نام کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں اور املاک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا، کھوکھر برادران نے اپنے ملازمین کے نام پر بے شمار جائیدادیں اور گاڑیاں خرید رکھی ہیں جس کا علم محکمہ اینٹی کرپشن کو تحقیقات کے دوران ہوا، علم ہونے پر اینٹی کرپشن نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ان گاڑیوں اور جائیدادوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز حکام کا کہنا ہے محکمہ اینٹی کرپشن نے پورا ریکارڈ نہیں مانگا تھا جن کا مانگا تھا فراہم کر دیا گیا ہے جب کہ کھوکھر برادران کے اثاثوں سے متعلق نیب میں تفصیلی رپورٹ ارسال کرچکے ہیں، کھوکھر برادران کے گھر سے لے کر چائے والے تک کا ریکارڈ نیب میں بجھوایا گیا ہے محکمہ اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران کے ملازمین کے اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کردی ہے۔

The post کھوکھر برادران کے ملازمین کے نام کروڑوں کی جائیدادیں اور گاڑیاں ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2FehdSN

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages