سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہورہی ہیں، وزیراعظم - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہورہی ہیں، وزیراعظم

سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہورہی ہیں، وزیراعظم

Share This

انقرہ: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیشنلائزیشن کی پالیسی نے معیشت کو بہت نقصان پہنچایا جب کہ سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہورہی ہیں۔

انقرہ میں ترک بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان 1960 میں تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت میں شامل تھا، 60 کی دہائی میں پاکستان ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے لیے رول ماڈل تھا تاہم 60ء کے بعد منافع کمانے والوں کو برا سمجھا جانے لگا جس سےمعیشت کو نقصان ہوا، نیشنلائزیشن کی پالیسی نے معیشت کو بہت نقصان پہنچایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کررہے ہیں اور انہیں سہولیات فراہم کررہے ہیں، معاشی ترقی کے لیے ہمارے سامنے چین کی مثال موجود ہے، جتنی دولت کمائی جائے گی اتنے ہی ٹیکسز زیادہ ملیں گے، جتنی دولت کمائی جائے گی اتنے ہی ٹیکسز زیادہ ملیں گے جب کہ کرپشن کی وجہ سے انڈسٹری تباہ ہوتی ہے۔

 

The post سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہورہی ہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2C1GgoH

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages