شاہد آفریدی کی سزایافتہ کرکٹر کیساتھ تصویر وائرل - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
شاہد آفریدی کی سزایافتہ کرکٹر کیساتھ تصویر وائرل

شاہد آفریدی کی سزایافتہ کرکٹر کیساتھ تصویر وائرل

Share This

شاہد آفریدی کی بی پی ایل پریکٹس سیشن میں بال ٹیمپرنگ میں سزایافتہ اسٹیواسمتھ کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی ہے۔

شاہد آفریدی بنگلا دیش پریمیئرلیگ میں شرکت کے لیے ڈھاکہ پہنچ گئے، پریکٹس سیشن میں ان کی بال ٹیمپرنگ میں سزایافتہ اسٹیو اسمتھ کے ساتھ تصویر وائرل ہوگئی ہے۔ شاہد آفریدی نے پریکٹس سیشن میں سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں  تصویر بنوائی، تصویر میں دونوں معروف کرکٹرز کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

بال ٹیمپرنگ کیس میں اسٹیو اسمتھ پر پابندی 29 مارچ کو ختم ہورہی ہے اور ان کے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کھیلے کے روشن امکانات ہیں۔ آفریدی اور اسمتھ  کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کررہے ہیں، جس کے کپتان تمیم اقبال ہیں۔  آفریدی کے ساتھ شعیب ملک بھی کومیلا وکٹورینز کا حصہ ہیں جو اپنا پہلا میچ اتوار کو سلہٹ سکسرز کے ساتھ کھیلے گی۔

The post شاہد آفریدی کی سزایافتہ کرکٹر کیساتھ تصویر وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CRTN45

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages