مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، ایک اور نوجوان شہید - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، ایک اور نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، ایک اور نوجوان شہید

Share This

 سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا،  نوجوان کی شہادت کے بعد بھی قابض فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن جاری رکھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک متعدد کشمیری شہید ہوچکے ہیں جب کہ بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو عالمی برادری سے چھپانے کے لیے محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ، ایک اور نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PmTBBr

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages