پنجاب میں مدارس کے طلباء و طالبات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
پنجاب میں مدارس کے طلباء و طالبات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

پنجاب میں مدارس کے طلباء و طالبات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

Share This

لاہور: پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے بھر میں قائم دینی مدارس میں زیر تعلیم ملکی و غیر ملکی طلباء و طالبات کی ازسر نو جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے بھر میں قائم دینی مدارس میں زیر تعلیم ملکی و غیر ملکی طلباءو طالبات کی از سر نو جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔ طلباء اور ان کے والدین سے از سر نو بیان حلفی لیا جائے گا کہ ان کا یا ان کے بچوں کا کسی بھی کالعدم مذہبی جماعت یا تنظیم سے نا کوئی تعلق رہا، نہ ہے اور نہ ہوگا۔ از سر نو بیان حلفی نہ دینے والے طلباء و طالبات کو مدراس سے فارغ کر دیا جائے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے ایسے غیر ملکی طلباء و طالبات کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جن کے ویزوں کی معیاد ختم ہو چکی ہے یا ہونے والی ہے۔

پنجاب حکومت کے ایک حساس ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ لاہور میں 375 سے زائد غیر ملکی طلباء کے ویزے کی معیاد ختم ہو چکی ہے، گجرات میں 47 ، راولپنڈی میں 50، چکوال میں 29 ، ساہیوال میں 21، قصور میں 33، گوجرانوالہ میں 75 ، اٹک میں 67، فیصل آباد میں 55، بھکر میں 39 ، ڈی جی خان میں 75 اور راجن پور میں 39 غیر ملکی طلبا کے ویزوں کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔

The post پنجاب میں مدارس کے طلباء و طالبات کی جانچ پڑتال کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xBYzyM

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages