اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں نواز شریف کے اوپن ٹرائل کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم ناصر الملک کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز میں نواز شریف کے اوپن ٹرائل کی منظوری دی جائے گی اور جیل میں ٹرائل کا نوٹیفکشن واپس لے لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا جیل میں ٹرائل کھلی ناانصافی، شہباز
اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ عام انتخابات کے عمل کو شفاف بنانے کے اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کی جانب سے منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات اور ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر غور کیا جائے گا اور بینکنگ کورٹ ٹو لاہور کے جج کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ چیئرمین پورٹ قاسم کو اضافی ذمہ داریاں دینے کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم کو وطن واپسی کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ۔ وزارت قانون و انصاف نے باقی دو نیب ریفرنسز میں ان کا ٹرائل جیل میں ہی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔
The post وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، نواز شریف کے اوپن ٹرائل کی منظوری کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NrxZib
No comments:
Post a Comment