راولپنڈی: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز پانچ روز گزرنے کے باوجود خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں سکے ہیں دونوں نے جیل حکام سے مچھروں اور صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کی ہیں۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں پانچ روز گزر گئے ہیں لیکن دونوں ابھی تک خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں سکے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں باپ بیٹی جیل میں حبس اور گرمی سے شدید پریشان ہیں۔
جیل ذرائع کا کہناہے کہ میاں نواز شریف شدید حبس کے باعث متعدد مرتبہ گھبراہٹ کا اظہار کرچکے ہیں، اس کے علاوہ دونوں باپ بیٹی جیل میں مچھروں کی موجودگی کے بارے میں بھی آگاہ کرچکے ہیں۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں ہر روز شام کے اوقات میں مچھر مار اسپرے کیاجاتا ہے تاہم برسات کے موسم کے باعث جیل میں مچھر زیادہ ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب نواز شریف اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جیل میں بی کلاس مل گئی ہے تاہم مریم نواز خواتین وارڈ میں عام قیدی ہیں۔ مریم نواز کو آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیالہ جیل سے ریسٹ ہاؤس منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، سہالہ ریسٹ ہاؤس کو پہلے سے سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔ مریم نواز کی جیل سے ریسٹ ہاؤس منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیاگیاہے۔
The post نواز شریف اور مریم نواز کو جیل کے مچھر ستانے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uJftKf
No comments:
Post a Comment