ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کے دوران سیاسی کارکنوں کے درمیان جھگڑوں میں ایک شخص جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں پولنگ کا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پولنگ کے عمل میں بھی تیزی آرہی ہے اور اس دوران کئی علاقوں میں سیاسی کارکنوں کے درمیان جھگڑے اور ہاتھاپائی کی بھی اطلاعات ہیں۔
صوابی کے کرنل شیر کلے پولنگ اسٹیشن کے باہر 2 امیدواروں کے حامیوں کے درمیان زبانی تکرار بڑھ کر خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی ، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔
دکی کے علاقے ونی میں پولنگ اسٹیشن پر جھگڑے کے نتیجے میں 4 پولنگ ایجنٹ زخمی ہوگئے۔
خیبر کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول پیروخیل میں پولنگ ایجنٹس کے درمیان ہاتھاپئی کے باعث پولنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا۔
کراچی کے حلقے این اے 246 لیاری بہار کالونی میں مشکوک شخص نے پولنگ اسٹیشن میں داخلے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مشکوک شخص کو دھوڈالا۔
The post پولنگ کے دوران جھگڑے اور ہنگامہ آرائی، ایک شخص جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LnjaQX
No comments:
Post a Comment