اور سودا طے پا گیا! - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
اور سودا طے پا گیا!

اور سودا طے پا گیا!

Share This

دنیا بھر میں فلم انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستارے تو ایک طرف شوبزنس سے وابستہ چھوٹے فن کار بھی کسی معمولی کردار کو نبھانے یا کسی پروڈکٹ کی تشہیر کے لیے بھاری معاوضے کا تقاضا کرتے ہیں۔

اسی طرح میڈیا کے اس دور میں مشہور اداکاروں سے متعلق معمولی سے معمولی بات یا ان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بڑی خبر بن جاتا ہے اور یہ خبر بکتی ہے۔ ہالی وڈ کے کسی فن کار کی خاص تصویر یا واقعے کی ویڈیو اگر کسی کے ہاتھ لگ جائے تو وہ اس کا زبردست مالی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ فلم اسٹارز خود بھی میڈیا کے اس جنون سے واقف ہیں اور اس کا بھرپور فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں۔ یہاں ہم ان ایکٹریسز کا ذکر کررہے ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کی تصاویر شایع کرنے کے کروڑوں روپے وصول کیے۔

امریکا کی مشہور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے 2008 میں اپنے جڑواں بچوں ڈیوڈ اور ایمی کی پہلی تصویر معروف پیپلز میگزین کو تقریباً 38 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔

ہالی وڈ کی معروف جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے گھر 2008 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ انجلینا جولی نے ان بچوں کی پہلی تصویر پیپلز میگزین کو تقریبا 90 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔

اسی فلم انڈسٹری کی ایک اور نام ور اداکارہ جیسیکا البا نے اوکے میگزین سے اپنی بچی کی تصویر شایع کرنے کا معاوضہ پایا۔ جیسیکا البا اور کیش وارن کے ہاں 2008 میں بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام انہوں نے نرمیری وارن رکھا۔ اس جوڑے نے اپنی بچی کی پہلی تصویر کی قیمت 9 کروڑ روپے وصول کی۔

ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور سنگر کرسٹینا آگیولیرا کے بیٹے کا نام میکس لیرون بریٹمین ہے جس کی پیدائش کے بعد پہلی تصویر پیپلز میگزین میں شایع ہوئی۔ اس تصویر کے لیے کرسٹینا کو 9 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

ہالی وڈ کا ایک اور مشہور نام اینا نکول اسمتھ ہے جس نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر کی قیمت 12 کروڑ روپے وصول کی۔ اس بچی کا نام ڈینیلین برک ہیڈ رکھا گیا اور پیدائش کے بعد اس کی پہلی تصویر اوکے میگزین میں شایع ہوئی۔

The post اور سودا طے پا گیا! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LoYkjh

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages