ریحام سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، عمران خان - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
ریحام سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، عمران خان

ریحام سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، عمران خان

Share This

بنیی گالہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ریحام خان کے ساتھ شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیدیا۔

برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن جیتنے کی بھرپور تیاری ہے، طاقت ور کا احتساب کیے بنا پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا مگراحتساب شروع ہونے پر سارے کرپٹ متحد ہو جاتے ہیں۔ عمران خان نے ملکی ترقی کے لیے چین کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے چین کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے ریحام خان کے ساتھ شادی کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔ عمران کا کہنا تھا کہ انہوں نے تیسری شادی سے قبل اہلیہ بشریٰ بی بی کا چہرہ تک نہیں دیکھا تھا تاہم اب وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

The post ریحام سے شادی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uHyvRT

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages