تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ ایران دھمکیوں کے سائے میں امریکا کے ساتھ یک طرفہ مذاکرات نہیں کرے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ ایرانی قوم ایک مہذب اور بہادر قوم ہے جو دھمکیوں کا جواب دھمکی سے اور عزت و احترام کا جواب عزت سے دے سکتی ہے۔ امریکا بھول جائے کہ وہ دھمکیاں دے کر ایران کو مذاکرات پر مجبور کر سکے گا۔ ہم دباؤ، بدمعاشی اور ناجائز مطالبات کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ آج بھی ماضی کی طرح امریکی حکام پر مذاکرات کا بھروسہ نہیں کیا جاسکتا لہذا امریکا کو چاہئے کہ وہ اپنی حیثیت اور پوزیشن دیکھ کر ایران کے مقام و مرتبے پر بات کرے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری ڈیل سے نکل جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہوئی ہے جب کہ حالیہ کچھ روز میں دونوں جانب سے سخت بیانات کا تبادلہ بھی دیکھا گیا ہے۔
The post امریکا سے دھمکیوں کی چھاؤں میں مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OjJ5XM
No comments:
Post a Comment