بولاوایو: پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلی جارہی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
سیریز میں قومی ٹیم کو 0-4 کی پہلے ہی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، چوتھے ون ڈے میں قومی ٹیم نے زمبابوے کو 400 رنز کا ہدف دیا تھا جب کہ سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔
زمبابوے کے خلاف چوتھے میں اوپنر فخرزمان نے ڈبل سنچری بھی بنائی تھی جو کہ پاکستان کی جانب سے انفرادی حیثیت میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا اسکور ہے، اس کے علاوہ ایک روزہ انٹرنیشنل فارمیٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے انہیں مزید صرف 20 رنز درکار ہیں۔
The post پانچ واں ون ڈے؛ پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2uP0LkW
No comments:
Post a Comment