ٹیکساس: امریکا میں ایک فاسٹ فوڈ ریستوران نے اپنے ہوٹل میں پیدا ہونے والی بچی کے لیے پہلی سالگرہ کے مفت انعقاد، زندگی بھر مفت کھانے اور 16 سال کے بعد ملازمت کی پیشکش کردی ہے۔
چند روز قبل ’چک فِلا ریستوران‘ کی ٹیکساس برانچ میں ایک بچی گریسلِن مائی وائلٹ گریفن کی پیدائش ہوئی اور اس کی والدہ کو ریستوران کے باتھ روم میں لے جایا گیا جہاں اس نے بچی کو جنم دیا۔ اس واقعے کے بعد فرنچائز کے مالک بین اسٹوور نے بچی کے لیے پوری عمر مفت برگر اور فاسٹ فوڈ کا اعلان کیا ہے جبکہ اس بچی کی پہلی سالگرہ کے ریستوران میں مفت انعقاد اور مستقبل میں ملازمت کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔
اس کے والدین نے بچی کی پہلی سالگرہ ریستوران میں منانے کی حامی بھرلی ہے۔ منگل کے روز بچی کے والدین رابرٹ اور فالن گریفن میٹرنٹی ہوم جارہے تھے مگر اس سے قبل دیگر چھوٹے بچوں کو ریستوران کی پارکنگ میں منتظر اپنے دوستوں کے پاس چھوڑنا تھا۔ لیکن ریستوران پہنچتے ہی فالن کے درد اٹھا اور ریستوران بند ہونے کے باوجود اندر موجود عملے سے باتھ روم استعمال کرنے کی درخواست کی گئی جو قبول کرلی گئی۔
اس کے کچھ دیر بعد چھوٹی گریسلِن نے دنیا میں آنکھ کھولی اوراس کے 911 پرفون کرکے مدد منگوائی گئی۔ اس کے بعد ریستوران انتظامیہ نے نومولود بچی کے لیے ان مراعات کا اعلان کیا۔
The post ریستوران میں جنم لینے والے بچی کے لیے عمر بھر مفت کھانے اور ملازمت کا وعدہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JWfRuC
No comments:
Post a Comment