پیرس: تیزرفتارکار، بس یا ٹرین میں سفرکے دوران متلی اورسرچکرانے کی عام کیفیت کئی لوگوں کے لیے شدید تکلیف کی وجہ بنتی ہے پراب خاص طرح کی مائع بھری عینک سے یہ مسئلہ صرف 10 سے 12 منٹ میں حل کیا جاسکتا ہے۔
دورانِ سفرجب کار، ریل یا بس تیزی سے سفر کررہی ہو اور ہماری نظرسواری کے اندر کسی ساکت شے مثلاً کتاب وغیرہ پر ہو تو موشن سکنیس کا احساس ہوتا ہے اورسرچکرانے لگتا ہے۔ یہ اس وجہ سے ہوتا کہ کان کے اندر ہمیں متوازن رکھنے والا نظام حرکت کو محسوس کرتا ہے جبکہ ہماری نگاہیں ساکت اشیا پرمرکوزہوتی ہیں۔ اس سے دماغ کے اندرایک الجھن جنم لیتی ہے اوردماغ میں بیک وقت حرکت اورسکون (ساکت) رہنے کے سگنل خارج ہوتے ہیں جس سے موشن سکنیس ہوتی ہے۔
فرانس میں کار بنانے والی کمپنی سیٹروئن نے کہا ہے کہ ان کی بنائی ہوئی خاص عینک صرف چند منٹ میں ’موشن سِکنیس‘ کی کیفیت دور کرسکتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان کا تیار کردہ خاص چشمہ دوران سفر کتاب یا ٹیبلٹ دیکھتے دوران آنکھوں کی ساکت اشیا پر توجہ جبکہ کانوں کی اندرونی حرکت کرتی ہوئی اشیا پر توجہ کو باہم یکجان (سنکرونائز) کردیتا ہے۔ اس سے چند منٹوں میں موشن سکنیس ختم ہوجاتی ہے۔
اس طرح کئی صدیوں سے انسانوں کو پریشان کرنے والی کیفیت کو دور کیا جاسکتا ہے۔ عینک میں سامنے اور دائیں بائیں جانب عشیشے لگائے گئے ہیں جن میں نیلا مائع بھرا گیا ہے جو آنکھ میں فرنٹل ایکسس اور سیگیٹل ایکسِس کے درمیان ایک عمودی خط کھینچتا ہے اور آنکھوں اور کان سے بھیجے جانے والے سگنلز کے ٹکراؤ کو ختم کرکے دماغ کو پرسکون بناتا ہے۔
اگر کار یا بس میں سفر کے دوران باہرکا منظر دیکھا جائے تو یہ کیفیت پیدا نہیں ہوتی۔ یہ صورت اس وقت پیدا ہوتی ہے جب آپ سفر کے دوران کتاب یا فون پر کچھ پڑھنے یا دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
سیٹروئن عینک کو فرانس کے مشہور ڈیزائنر نے تیار کیا ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ چشمہ صرف 10 سے 12 منٹ میں چکر اور متلی کی کیفیت ختم کرکے پہننے والے کو مطمئن کردیتا ہے۔ اس کی قیمت 13 ہزار روپے بتائی جارہی ہے۔
The post سفرکے دوران سرچکرانے سے بچانے والا چشمہ ایجاد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LyKD1o
No comments:
Post a Comment