راولپنڈی: نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں ان کی قانونی ٹیم نے ملاقات کی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ حارث اورامجد پرویز سمیت پانچ رکنی لیگل ٹیم سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے، انہوں نے نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر)صفدر سے ملاقات کی اور ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے خلاف قانونی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
نواز شریف اورمریم نوازکی وکلا کے ساتھ ملاقات گزشتہ جمعرات کو ہونی تھی لیکن جیل حکام کی جانب سے جمعرات کو ملاقات منسوخ کردی گئی تھی۔
واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ نواز شریف کو دس سال، ان کی صاحبزادی مریم نواز کو سات سال اور داماد کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
The post نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں وکلا سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JH53QK
No comments:
Post a Comment