شیخ رشید نے این 60 سے انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن چیلنج کردیا - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
شیخ رشید نے این 60 سے انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن چیلنج کردیا

شیخ رشید نے این 60 سے انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن چیلنج کردیا

Share This

 لاہور: عوامی مسلم لیگ نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی کو سزا سنائے جانے کے بعد قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 پرانتخابی عمل ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن لاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شیخ رشید نے لاہورہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائرکی ہے جس میں درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اورریٹرننگ افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت الیکشن صرف کسی امیدوار کی وفات کی صورت میں موخرکئے جا سکتے ہیں، امیدوارکو سزا ہونے پرالیکشن ملتوی نہیں ہوسکتا، مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدر کو سزا پران حلقوں میں الیکشن ملتوی نہیں ہوئے تو حنیف عباسی کو سزا ملنے کے بعد این اے 60 پربھی انتخابی عمل کو روکا نہیں جاسکتا۔ کسی امیدوارکو عدالت سے سزا ہونے کا خمیازہ ووٹرز کیوں بُھگتیں؟ اس لئے این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنا غیرقانونی ہے اور یہ فیصلہ کالعدم کیا جائے۔

واضح رہے کہ 21 جولائی کے روزانسداد منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حنیف عباسی کو ایفیڈرین کیس میں عمرقید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے این اے 60 راولپنڈی میں انتخابات مؤخر کردیئے تھے۔

The post شیخ رشید نے این 60 سے انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن چیلنج کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2O8uVII

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages