چیف جسٹس نے وکلا کی جعلی ڈگریوں کا از خود نوٹس لے لیا - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
چیف جسٹس نے وکلا کی جعلی ڈگریوں کا از خود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس نے وکلا کی جعلی ڈگریوں کا از خود نوٹس لے لیا

Share This

 اسلام آباد: چیف جسٹس  میاں ثاقب نثار نے وکلا کی جعلی ڈگریوں کا از خود نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ میں پائلٹس کی مبینہ جعلی ڈگریوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اس دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے وکلاء کی جعلی ڈگریوں پر بھی از خود نوٹس لیتے ہوئے تمام بار کونسلز سے جواب طلب کر لیا۔ سپریم کورٹ نے تمام بار کونسلز کو ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اس معاملہ میں بار کونسلز کے ساتھ تعاون کرے، کئی وکلاء نے قانون کی ڈگری کے بغیر لائسنس حاصل کیے، بعض افراد بغیر لائسنس کے ہی وکیل بنے ہوئے ہیں، جان گیا ہوں بار سے مطلوبہ تعاون نہیں مل رہا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے سینئر وکیل حامد خان سے کہا کہ دیکھیں کتنے وکیل جعلی ڈگریوں پر چل رہے ہیں، کیا وکلاء کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں ہونی چاہیے۔ حامد خان نے کہا کہ وکلا کی ڈگریوں کی بھی تصدیق ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو پھر 184 تین کی درخواست دینا چاہیے تھی۔ حامد خان نے کہا کہ ہم درخواست دے دیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آج یہ درخواست دائر کریں ہم نوٹس جاری کر دیں گے۔

The post چیف جسٹس نے وکلا کی جعلی ڈگریوں کا از خود نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2jN2wKe

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages