خیبرپختون خوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کے خلاف کرپشن تحقیقات - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
خیبرپختون خوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کے خلاف کرپشن تحقیقات

خیبرپختون خوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کے خلاف کرپشن تحقیقات

Share This

پشاور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختون خوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کردیں۔

پشاور میں نیب ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کے حکام کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔ نیب نے اجلاس میں خیبرپختون خوا ٹورازم کارپوریشن کے ملازمین کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے۔ نیب نے مزید بتایا کہ ڈی ای او زنانہ ڈی آئی خان کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری بھی شروع کردی گئی ہے۔

ادھر ٹی ایم اے نوشہرہ کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر کے خلاف بھی کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں تحقیقات کی جائیں گی۔ سینئر آڈیٹر، اکاؤنٹس آفیسر شانگلہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا ہے۔

The post خیبرپختون خوا میں مختلف سرکاری محکموں کے حکام کے خلاف کرپشن تحقیقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qPEtOG

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages