ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کرگئیں - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کرگئیں

ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کرگئیں

Share This

لاہور: ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر کینسر کے باعث انتقال کرگئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی۔

پاکستان ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر لاہور میں 62 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ مدیحہ کینسر میں مبتلا تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی۔

مدیحہ گوہر 1956 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے 1983 میں خواتین کے حقوق کیلئے ’’اجوکا‘‘ تنظیم بنائی جو ایشیا اور یورپ میں خاصی فعال ہے۔ مدیحہ گوہر معروف ڈرامہ نویس، ڈائریکٹر اور رائٹر شاہد محمود ندیم کی اہلیہ تھیں۔ وہ گزشتہ تین سال سے خطرناک کینسر کے خلاف جنگ لڑ رہی تھیں تاہم بدھ کی صبح وہ زندگی کی بازی ہار گئیں۔

مدیحہ گوہر نامور اداکارہ سویرا ندیم کی والدہ اور اداکارہ فریال گوہر کی بڑی بہن ہیں۔ مدیحہ گوہر کو ان کی فنی خدمات پر فاطمہ جناح ایوارڈ سمیت متعدد ایوارڈز سے نوازاجاچکا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  اور شریک چیئرمین پی پی آصف زرداری  نے اداکارہ مدیحہ گوہر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتےہوئے ان کے شوہر شاہد ندیم سے اظہار تعزیت کیا اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی۔ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مدیحہ گوہر نے تھیٹرکے ذریعے سماجی ناانصافیوں کو بے نقاب کیا۔

The post ٹی وی اور اسٹیج کی معروف اداکارہ مدیحہ گوہر انتقال کرگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qYgImN

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages