جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق

جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق

Share This

جنوبی وزیر ستان: تحصیل لدھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے مومی کڑم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق مزدوروں کا تعلق بندوبستی علاقہ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ نے لاشوں کو اٹھانے کے لئے گاڑیاں روانہ کر دی ہیں۔

مزدوروں کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ واقعے کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

The post جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HSNPTN

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages