کراچی: پاکستان سے سیریز میں انگلش ٹیم کو اسپن بولنگ مشیر ثقلین مشتاق کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا۔
سیزن کے اوائل میں سوئنگ بولنگ کیلیے آئیڈیل کنڈیشنز میں ای سی بی انھیں بلانے کی ضرورت محسوس نہیں کر رہا، البتہ بھارت سے ہوم سیریز اور دورہ سری لنکا میں وہ ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اپریل 2017میں سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق سے 2 سالہ معاہدہ کیا تھا، اس کے تحت انھیں سال میں 100 دن بطور اسپن بولنگ مشیر خدمات سرانجام دینا ہیں، رواں ماہ کے اواخر میں گرین کیپس برطانیہ پہنچ جائینگے جہاں آئرلینڈ سے واحد ٹیسٹ کے بعد انھیں انگلینڈ سے بھی2 ٹیسٹ کھیلنا ہیں، ان میچز کیلیے ثقلین مشتاق کو نہیں بلایا جا رہا،اس کی وجہ سیزن کے آغاز میں سوئنگ بولنگ کیلیے آئیڈیل کنڈیشنز ہیں جس میں اسپنرز کا زیادہ اہم کردار نہیں ہوگا،اس حوالے سے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ میں 18 جون کو انگلینڈ روانہ ہوں گا، وہاں چند روز مجھے انڈر 19 اور اے ٹیم کے ساتھ کام کرنا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم جولائی میں انگلش سائیڈ سے سیریز کا آغاز کریگی، اس دوران میں میزبان پلیئرز کی رہنمائی کروں گا، اکتوبر کے دورئہ سری لنکا میں بھی مجھے انگلش ٹیم کے ساتھ جانا ہوگا۔ واضح رہے کہ 3 جولائی سے 11 ستمبر تک بھارتی سائیڈ انگلینڈ میں3 ٹوئنٹی 20، اتنے ہی ون ڈے اور5 ٹیسٹ کھیلے گی، 5 اکتوبر سے27 نومبر تک اسے سری لنکا کیخلاف 5 ون ڈے، ایک ٹی ٹوئنٹی اور3 ٹیسٹ کھیلنا ہیں، ثقلین نے کہا کہ ماضی میں بھی انگلش کرکٹرز کو میرے مشوروں سے کھیل بہتر بنانے میں مدد ملی، اس بار بھی میری کوشش ہو گی کہ نہ صرف اسپنرز بلکہ دیگر کھلاڑیوں کی بھی بھرپور رہنمائی کروں۔
The post پاکستان سیریز ؛ انگلش ٹیم کو ثقلین کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qMLQ8W
No comments:
Post a Comment