صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق

صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق

Share This

صوابی: شیواہ اڈا کے قریب نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی کے علاقے شیواہ اڈا میں نامعلوم مسلح افراد نے خان عرف شینو نامی خواجہ سرا کے گھر پر حملہ کردیا۔  فائرنگ کے نتیجے میں خان عرف شینو موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے اور مقتول لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

کالو خان پولیس اسٹیشن میں قتل کے مقدمہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں اس حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

The post صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سرا جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HkdS2E

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages