علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا ایک اور الزام - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا ایک اور الزام

علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا ایک اور الزام

Share This

کراچی: گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کے بعد صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی خاتون ماہم جاوید نے بھی علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگادیا۔

گزشتہ روز پاکستان کی نامور گلوکارہ اور اداکارہ میشا شفیع نے ٹوئٹر پر گلوکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں علی ظفر نے ایک بار نہیں بلکہ کئی مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا ۔ میشا شفیع کےٹوئٹ نے میڈیا اورسوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا اور چند گھنٹوں میں ہی میشا شفیع کے نام سے ہیش ٹیک ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میشا شفیع کا علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام

میشا شفیع کے بعد صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ایک اور خاتون ماہم جاوید نے بھی علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے میشا شفیع کی بہادری اور جرات کی تعریف کی اور کہا میشا کی جانب سے کئے گئے ٹوئٹ نے انہیں بھی ایک واقعے کی یاد دلادی جو کافی سال پہلے پیش آیا تھااور علی ظفر کے حوالے سے ہی تھا۔

ماہم جاوید نے ٹوئٹ کیاکہ علی ظفر نے ان کی کزن کا بوسہ لینے کی کوشش کی اور اسے ریسٹ روم میں دھکا دیا لیکن خوش قسمتی سے میری کزن کی دوست وہاں آگئی اور اس نے علی ظفر کو وہاں سے دھکا دے کر ہٹایا۔

ماہم نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ یہ واقعہ 2004 اور 2005 کے درمیان کا ہے جب وہ لوگ ایک کشتی میں پارٹی کررہے تھے مجھے تاریخ کیسے یاد ہوگی؟ اس وقت ہراسانی کے حوالے سے بات کرنا انتہا ئی مشکل تھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات مسترد کردیے

واضح رہے کہ گزشتہ روز علی ظفر نے میشا شفیع کی جانب سے خود پر لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے تھا کہ وہ یہ معاملہ عدالت لے کر جائیں گےاور پیشہ ورانہ طریقے سے ان الزامات کا سامنا کرتے ہوئے جواب دیں گے۔

The post علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا ایک اور الزام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Hham9a

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages