سرکاری بھرتیوں پر پابندی سے متعلق حکومت سے جواب طلب - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
سرکاری بھرتیوں پر پابندی سے متعلق حکومت سے جواب طلب

سرکاری بھرتیوں پر پابندی سے متعلق حکومت سے جواب طلب

Share This

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سرکاری بھرتیوں پر الیکشن کمیشن کی پابندی کے حوالے سے حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری بھرتیوں پر پابندی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ کس قانون اور اختیار کے تحت الیکشن کمیشن نے بھرتیوں پر پابندی لگائی؟، اسمبلیاں تحلیل ہونے سے پہلے کیا ایسا حکم دیا جاسکتا ہے؟، کیا اس طرح کا فیصلہ حکومت کے امور کو متاثر نہیں کرے گا؟۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن ایکٹ 217 اور آرٹیکل 218 کے تحت شفاف انتخابات کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے اور پابندی کے اختیارات حاصل ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن میں تاخیرنہیں ہونی چاہیے، آئندہ انتخابات وقت پر ہونے چاہیے، بھرتیوں کی شکایت ہائی کورٹس میں بھی دائر ہوتی ہیں، ہائی کورٹس سے کہہ دیتے ہیں ایسے مقدمات کو جلد نمٹائیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے نوکریاں الیکشن سے پہلے نہ دی جائیں، مگر ایسی پابندی کی وضاحت ہونی چاہیے، عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹس جنرلز کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

The post سرکاری بھرتیوں پر پابندی سے متعلق حکومت سے جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HJUsHM

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages