ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سوانح عمری لکھنے کا سوچ رہی ہیں جو ’باربی ڈریمز‘ کے نام سے شائع کی جائے گی۔
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے بھارتی فلم نگری میں اپنے کیرئیر کا آغاز امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’بوم‘ سے کیا جس کے بعد کترینہ کیف بالی ووڈ انڈسٹری پر چھاگئیں اور متعدد بلاک بسٹر فلمیں دیں، کترینہ کیف گزشتہ 15 سالوں سے بھارتی فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور باربی ڈول کے نام سے جانی جاتی ہیں تاہم اب دیگر اداکاروں کی طرح کترینہ بھی سوانح حیات لکھنے کا سوچ رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک تقریب میں کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے بارے کتاب لکھ سکتی ہیں، صرف یہ ہی نہیں رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے ایک پبلیکیشن ہاؤس کو سوانح حیات لکھنے کے لیے حامی بھی بھردی ہے، سوانح حیات ممکنہ طور پر ’باربی ڈریمز‘ کے نام سے شائع کی جائے گی۔
The post ’باربی ڈریمز‘ کترینہ کیف کی سوانح حیات؟ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ECFZI1
No comments:
Post a Comment