لاہور: کینیڈین نژاد بھارتی فلمساز جسبیر سنگھ بھوپاری اگلے ہفتے پاکستان آرہے ہیں۔
جسبیر سنگھ نے کہا ہے کہ ان کا مقصد پاک بھارت کو پروڈکشن کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان امن ، محبت اور بھائی چارے کے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔
کینیڈین نژاد بھارتی فلمساز جسبیر سنگھ بھوپاری پاکستان میں ایک ہفتہ قیام کے دوران نئی فلم کے حوالے سے کاسٹنگ اور لوکیشنز سمیت دیگر معاملات کوفائنل کریں گے۔ فلم کی کاسٹ میں پاکستان، بھارت کے علاوہ کینیڈا کے فنکار بھی شامل ہوں گے کیونکہ اس کی عکسبندی پاکستان ، بھارت کیساتھ کینیڈا میں بھی کی جائیگی۔
The post کینیڈین نژاد بھارتی فلمساز جسبیر سنگھ بھوپاری اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vcFsgJ
No comments:
Post a Comment