نیب تحقیقات کرے چیف جسٹس کو جج کیسے بنایا گیا، نوازشریف - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
نیب تحقیقات کرے چیف جسٹس کو جج کیسے بنایا گیا، نوازشریف

نیب تحقیقات کرے چیف جسٹس کو جج کیسے بنایا گیا، نوازشریف

Share This

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں علم تھا کہ نیب مارشل لا کا قانون ہے لیکن غلطی یہ ہے کہ اس کو ختم نہیں کرسکے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے کمرے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جس طرح کے کیسز بنائے گئے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، اربوں کھربوں کا الزام لگایا گیا لیکن آج تک کوئی بھی چیز ثابت نہیں ہوسکی، اللہ تعالیٰ ہمیں تمام الزامات سے سرخرو کرتا جارہا ہے، لندن فلیٹس ہم نے قومی خزانے سے نہیں خریدے اگر ہم نے کرپشن کے ذریعے مال بنا کر اثاثے بنائے تو پھر الزام ثابت بھی ہونے چاہئے اور جب کرپشن کا کوئی معاملہ دور دور تک نہیں تو یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں علم تھا کہ نیب مارشل لا کا قانون ہے لیکن غلطی ہوئی اس کو ختم نہیں کرسکے اب مشرف دور کے کالے قانون کو ختم ہونا چاہئے، نیب کو یہ بھی تحقیقات کرنی چاہئے کہ چیف جسٹس کو پہلے سیکرٹری لا اور پھر جج کیسے بنایا گیا، عدلیہ ہمارا 8 ماہ سے جس طرح خیال رکھ رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے، عوام اور سول سوسائٹی بھی اس بات پر متفق ہے کہ عدلیہ میں ریفارمز ہونی چاہئے۔

The post نیب تحقیقات کرے چیف جسٹس کو جج کیسے بنایا گیا، نوازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Fby1pP

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages