نادہندہ شوگر ملوں کے خلاف کارروائی، کاشتکاروں کو رقوم کی ادائیگیوں کا حکم - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
نادہندہ شوگر ملوں کے خلاف کارروائی، کاشتکاروں کو رقوم کی ادائیگیوں کا حکم

نادہندہ شوگر ملوں کے خلاف کارروائی، کاشتکاروں کو رقوم کی ادائیگیوں کا حکم

Share This

 لاہور: ہائیکورٹ نے نادہندہ شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کاشتکاروں کو ان کے بقایا جات دلوانے کا حکم دیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کاشتکاروں سمیت 103 درخواستوں پر شوگر ملوں کے حوالے سے اہم فیصلہ سنادیا۔  عدالت نے کین کمشنر کو شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کرنے اور گنے کے کاشتکاروں کو ان کے واجبات دلوانے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزاروں نے حکومت پنجاب، کین کمشنر اور ملز مالکان کو فریق بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں سے کم دام میں گنا خریدنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی

بنکوں کے وکیل نے بتایا کہ بنکوں نے رہن رکھوائی گئی چینی کے عوض ان شوگر ملز کو قرض دیا، لیکن شوگر ملزم مالکان نے قرض واپس نہ کیا اور چینی فروخت کردی۔ کاشتکاروں نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے برادرز شوگر ملز، پتوکی شوگر ملز اور دریا خان شوگر ملز کو گنا فروخت کیا لیکن ملز مالکان ان کے پیسے ہڑپ کرگئے اور تاحال انہیں ادائیگیاں نہیں کی گئیں، عدالت شوگر ملز مالکان کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم دے۔

لاہورہائیکورٹ نے کین کمشنر کو شوگر ملوں کے خلاف کاوروائی کرنے اور واجبات وصول کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے برادرز شوگر ملز سے وصول شدہ 35 کروڑ کی رقم بھی کاشتکاروں میں تقسیم کرنے کی ہدایت کی۔ برادر شوگر ملز کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ شریف خاندان کے عزیز و اقارب کی ہے۔

The post نادہندہ شوگر ملوں کے خلاف کارروائی، کاشتکاروں کو رقوم کی ادائیگیوں کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qqCrUj

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages