حکمرانوں کی نااہلی کے باعث عدلیہ کو ہرکام میں مداخلت کرنا پڑی، سرا ج الحق - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
حکمرانوں کی نااہلی کے باعث عدلیہ کو ہرکام میں مداخلت کرنا پڑی، سرا ج الحق

حکمرانوں کی نااہلی کے باعث عدلیہ کو ہرکام میں مداخلت کرنا پڑی، سرا ج الحق

Share This

گجرات: امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومتیں جب اپنے فرائض پورے نہ کریں تو پھر عدالت سمیت دوسرے اداروں کی مداخلت کی جگہ بن جاتی ہے۔

گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن میں لپٹے لوگ ایک پارٹی کو چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں جارہے ہیں اور دوسری جانب بدقسمتی یہ ہے کہ ہم بھی ووٹ اس کو دیتے ہیں جنہیں الیکشن سے قبل گالیاں دیتے نہیں تھکتے، جب تک کرپٹ حکمران عرش پر اور عوام فرش پر ہیں حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان آج بھی دہشت گردوں کے نرغے میں ہے جب کہ حکمران بین الاقوامی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ ہیں، حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے عدلیہ کو مداخلت کرنا پڑی، اگر حکومت اپنے فرائض پورے نہ کرے تو پھر عدالتوں سمیت دیگر اداروں کو مداخلت کی جگہ مل جاتی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کو حکمرانوں کے چنگل سے باہر لے آئے ہیں اب 2018  کے انتخابات میں جماعت اسلامی سیاسی جماعتوں سے اتحاد کے بجائے ایم ایم اے کا پلیٹ فارم بنائے گی۔

 

The post حکمرانوں کی نااہلی کے باعث عدلیہ کو ہرکام میں مداخلت کرنا پڑی، سرا ج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qNHaiU

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages