کابل: صوبہ غزنی میں طالبان کے حملے میں ضلعی گورنر سمیت 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع خواجہ عمری میں طالبان نے حملہ کرکے ضلعی گورنر سمیت 15 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ ضلعی پولیس کے نائب سربراہ رمضان علی موسینی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ 30 کے قریب طالبان نے رات گئے ضلعی گورنر کے دفتر اور اس سے ملحقہ چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا جس میں فوری طور پر 7 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: طالبان کا حملہ، غزنی کا ضلعی گورنر ہلاک
رمضان علی موسینی کے مطابق رات بھر دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ رہا اور ضلعی گورنر کی ہلاکت کی خبر علی الصبح ملی جب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن اختتام پذیر ہوا اور 25 طالبان بھی مارے گئے۔ لڑائی میں زخمی ہونے والے مزید 8 پولیس اہلکار دورانِ علاج دم توڑ چکے ہیں جب کہ 7 اہلکار تاحال زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔
The post افغانستان میں طالبان کا حملہ، ضلعی گورنر سمیت 15 اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HtolK3
No comments:
Post a Comment