شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی

Share This

بنوں: شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حدی اور نورک میں راکٹ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیٹکل ذرائع کے مطابق راکٹ حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار فیصل محمد اور نائک نعیم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان کے صحافیوں کا آئی ایس پی آر کا دورہ

حملے میں تین اہلکار نائک محمد ادریس، سپاہی محمد اقبال اور سپاہی اظہر علی زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

The post شمالی وزیرستان میں راکٹ حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، 3 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2nQ3XJI

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages