ڈولفن فورس کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
ڈولفن فورس کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

ڈولفن فورس کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

Share This

 لاہور: ڈولفن فورس کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خواتین کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈولفن فورس کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خواتین کو ہراساں کرنے کا مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی آفیسر صائمہ اکرام نے درج کرایا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق اڈیالہ روڈ پرشیل پمپ کے پاس مسلح افراد نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گاڑی کو زبردستی روکا، جعلی صحافیوں کے ساتھ ڈولفن فورس کے اہلکار بھی شامل تھے، جنہوں نے خواتین ملازمین کو ڈرایا دھمکایا اور گاڑی کے اندر زبردستی گھسنے کی کوشش کی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب میں جرائم کے خاتمے کیلئے ترکی کی طرز پر ڈولفن فورس کا قیام

واضح رہے کہ 2 سال قبل حکومت پنجاب کی جانب سے صوبے سے جرائم کے خاتمے کے لئے ترکی کی طرز پر ڈولفن فورس قائم کی گئی تھی جو کہ عام پولیس سے مختلف اورجدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہے۔

The post ڈولفن فورس کے خلاف خواتین کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2Cuiocf

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages