پاکستانی پبلشرز نے بھارت میں ہونیوالے عالمی کتب میلے کا بائیکاٹ کردیا - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
پاکستانی پبلشرز نے بھارت میں ہونیوالے عالمی کتب میلے کا بائیکاٹ کردیا

پاکستانی پبلشرز نے بھارت میں ہونیوالے عالمی کتب میلے کا بائیکاٹ کردیا

Share This

نئی دہلی: پاکستانی پبلشرز نے 6 سے 14 جنوری تک بھارت میں ہونے والے عالمی کتب میلے کا بائیکاٹ کردیا۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 6 سے 14 جنوری تک عالمی کتب میلہ منعقد کیا جائے گا جس میں 40 ممالک سے پبلشرز شریک ہوں گے تاہم پاکستانی پبلشرز نے بھارت میں ہونیوالے عالمی کتب میلے کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

انتظامیہ نیشنل بک ٹرسٹ نئی دہلی کے مطابق پاکستان سے ابھی تک صرف ایک پبلشر نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے، گزشتہ برس ہونیوالے عالمی کتاب میلے میں بھی صرف پاکستان سے چلڈرن پبلی کیشنز نے ہی شرکت کی یقین دہانی کروائی تھی۔

انتظامیہ کے مطابق عالمی میلے میں شرکت کے لیے کسی پبلشر کو دعوت نہیں دی جاتی بلکہ وہ خود درخواست کرتے ہیں جب کہ پاک بھارت کشیدہ تعلقات کی وجہ سے پاکستانی پبلشرعالمی کتاب میلے میں شریک نہیں ہوتے۔

The post پاکستانی پبلشرز نے بھارت میں ہونیوالے عالمی کتب میلے کا بائیکاٹ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CYaA3O

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages