بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا ایک اور ویڈیو بیان جاری - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا ایک اور ویڈیو بیان جاری

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا ایک اور ویڈیو بیان جاری

Share This

 اسلام آباد: بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا ایک اور ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے کہ جس میں اس کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں۔

بھارتی دہشت گرد اور جاسوس کلبھوشن یادیو کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کہنا ہے کہ میری والدہ سے ملاقات کروانے پر پاکستان کا مشکور ہوں، میری والدہ مجھے صحت مند حالت میں دیکھ کر خوش ہوئیں تاہم مجھے افسوس ہے کہ وہ بہت خوفزدہ تھیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : والدہ اور بیوی سے ملاقات کرانے کا شکریہ

کلبھوشن یادیو کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ آفیسر ہوں لیکن یہ لوگ میرے انٹیلیجنس ایجنسی کے لیے کام کرنے کو کیوں جھٹلا رہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پھانسی کی سزا

واضح رہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کو مارچ 2016 میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر نے پاکستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا جس پر فوجی عدالت نے کلبھوشن کو سزائے موت کی سنائی تھی، تاہم بھارت نے فیصلے کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کررکھا ہے۔

The post بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا ایک اور ویڈیو بیان جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2ES5Ltl

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages