ساحر لودھی کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا دائرہ عدالت تک پہنچ گیا - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
ساحر لودھی کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا دائرہ عدالت تک پہنچ گیا

ساحر لودھی کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا دائرہ عدالت تک پہنچ گیا

Share This

لاہور: ہائی کورٹ میں ساحر لودھی کے مارننگ شو کے خلاف  درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں  ساحر لودھی کے مارننگ شو پر پابندی کے لیے دائر دراخواست کو سماعت کے لئے مقرر کرلیا گیا ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا، ساحر لودھی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزارکا کہنا ہے کہ ساحر لودھی کے پروگرام میں کم عمر بچیوں کے ناچ گانے کے مقابلے دکھائے جاتے ہیں، کم عمر بچیوں کا رقص  نشر کرنے سے معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے جس سے قصور جیسے واقعات جنم لے رہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ساحرلودھی کومعافی مانگنے کا حکم

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا ایسے پروگراموں کی نشریات کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کر رہا، عدالت پیمرا کو ساحر لودھی کے پروگرام میں کم عمر لڑکیوں کے ناچ گانے نشر کرنے پر پابندی کا حکم دے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 2017 میں تنازعات کا شکار ہونے والی پاکستانی شخصیات

واضح رہے کہ نامور میزبان و اداکار ساحر لودھی گزشتہ کچھ عرصے سے مارننگ شو میں کم عمر بچیوں سے  ناچ گانا کروانے کے حوالے سے شدید تنقید کا شکار ہیں، سوشل میڈیا صارفین نے ساحر لودھی اور ان کے شو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کاشو معاشرے میں بے راہ روی پھیلانے کا باعث بن رہا ہے، لہٰذا ان کے شو کو بند کیا جانا چاہیے۔

The post ساحر لودھی کے خلاف سوشل میڈیا مہم کا دائرہ عدالت تک پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DpZ5Bw

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages