چینی گھرانے نے ایک ساتھ وزن کم کرکے دنیا کو حیران کردیا - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
چینی گھرانے نے ایک ساتھ وزن کم کرکے دنیا کو حیران کردیا

چینی گھرانے نے ایک ساتھ وزن کم کرکے دنیا کو حیران کردیا

Share This

بیجنگ: چین میں اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ایک گھرانے کے تمام افراد نے ایک ساتھ محنت کرکے خود کو تبدیل کیا اور اب انہیں پہچاننا مشکل ہورہا ہے۔

یہ گھرانہ بانسوں کا کاروبار کرتا ہے اور شراب نوشی و بسیار خوری کے بعد اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان تھا۔ اس خاندان میں بیٹے نے گھر کے تمام اراکین کو وزن کم کرنے اور ورزش پر آمادہ کیا تاکہ خود کو بہتر بنایا جاسکے۔

گھر کے افراد نے پہلے چہل قدمی شروع کردی اور اس کے بعد جاگنگ کا آغاز کیا۔ بعد ازاں مردوں نے وزن اٹھانے اور دیگر ورزشوں کے  ذریعے اپنے جسم کو سڈول بنایا اوراضافی چربی گھلانا شروع کردی جس کےلیے انہیں باقاعدہ جِم جانا پڑا۔

تمام افراد نے ہر 10 روز بعد اپنا جائزہ  لینا شروع کیا اور جسمانی پیمائشیں کیں تاہم اپنے ہدف سے دور رہنے کی صورت میں مزید سخت محنت شروع کردی۔ 10 مارچ 2017ء کو شروع ہونے والی یہ کوشش 30 ستمبر تک جاری رہی اور پورے خاندان نے یکسوئی سے اس پروگرام پر عمل کرکے دکھایا۔ اب وہ مزید صحت مند اور پر اعتماد ہوچکے ہیں۔

The post چینی گھرانے نے ایک ساتھ وزن کم کرکے دنیا کو حیران کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CfP8Wy

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages