اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نئی امریکی قومی سلامتی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے۔
عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ پرائی جنگ میں حصہ بننے کی مخالفت کی ہے، ہمیں سبق ملا ہے کہ کبھی بھی قلیل المدتی مالی مفادات کی خاطرکسی کے لئے استعمال نہیں ہونا چاہئیے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ پاکستانی قوم اورریاست کی توہین کی سوچی سمجھی کوشش ہے، ہم امریکا سے الجھنا نہیں چاہتے مگرافغانستان میں اس کی ناکامیوں کا بوجھ بھی برداشت کرنے کا بھی کوئی جوازنہیں، نئی امریکی قومی سلامتی پالیسی کے بعد پاکستان خود کو امریکا سے الگ کرے.
چیرمین تحریک انصاف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنی ریاست اور حکومت سے ملک کی سلامتی اور خود مختاری کے تحفظ کی امید کرتی ہے، افغانستان کے مسئلے کے حل کے لئے چین، روس اورایران کے ساتھ مل کر تعاون کی راہیں تلاش کی جاسکتی ہیں۔
The post ٹرمپ کی قومی سلامتی پالیسی کے بعد پاکستان خود کوامریکا سے الگ کرے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2qqS4hZ
No comments:
Post a Comment