امریکا چاہتا ہے پاکستان دہشتگردی روکنے کیلئے مزید اقدامات کرے، وائٹ ہاؤس - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
امریکا چاہتا ہے پاکستان دہشتگردی روکنے کیلئے مزید اقدامات کرے، وائٹ ہاؤس

امریکا چاہتا ہے پاکستان دہشتگردی روکنے کیلئے مزید اقدامات کرے، وائٹ ہاؤس

Share This

 واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے پاکستان دہشتگردی روکنے کیلئے مزید اقدامات کرے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کے بعد اب ترجمان وائٹ ہاؤس سارہ سینڈرز نے بھی پاکستان پر ذمہ داریاں پوری نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان مزید کوشش کرے، ہمیں پتا ہے کہ دہشت گردی کو روکنے کے لیے پاکستان مزید اقدامات کر سکتا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان پردباؤ بڑھانے کے لیے چندہی روز میں اقدامات کا اعلان کیا جائے گا، انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف اِن مخصوص اقدامات کے حوالے سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس نے ایران میں حکومت کے خلاف جاری عوامی احتجاج کی تحریک پھر بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران میں جاری عوامی احتجاج کی حمایت کرتا ہے، تہران میں نظام کی تبدیلی ایرانی عوام کا حق ہے، عالمی برادری کو بھی ایرانی عوام کی احتجاجی تحریک کی حمایت کرنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں سامنے آنے والی پیش رفت کے حوالے سے خارجہ پالیسی تبدیلی کی ہے، صدر ٹرمپ ایران میں انسانی حقوق کے احترام اور دہشتگردوں کی پشت پناہی روکنے کے مطالبے پر قائم ہیں۔

The post امریکا چاہتا ہے پاکستان دہشتگردی روکنے کیلئے مزید اقدامات کرے، وائٹ ہاؤس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2DUYCHd

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages