لاہور میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 بچے جاں بحق - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
لاہور میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 بچے جاں بحق

لاہور میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 بچے جاں بحق

Share This

لاہور: بیدیاں روڈ پر دھند کی وجہ سے پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 2 بچے جاں بحق جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں بیدیاں روڈ پر دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور رکشہ میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو بچے اور ان کا باپ سڑک پر گر گئے۔ ابھی انہیں اٹھنے کا موقع ہی نہیں ملا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر ان پر چڑھ گیا۔ واقعے میں دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ان کا باپ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 9 سال کے درمیان ہیں، شدید زخمی شخص کا نام خضر حیات ہے اور وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آگیا۔

The post لاہور میں دھند کے باعث ٹریفک حادثے میں 2 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CFb7Lb

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages