اپوزیشن کے رہنماؤں اورترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، فردوس عاشق اعوان - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
اپوزیشن کے رہنماؤں اورترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، فردوس عاشق اعوان

اپوزیشن کے رہنماؤں اورترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، فردوس عاشق اعوان

Share This

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اورترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں کہا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اورترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندران کے کرپٹ لیڈربولتے ہیں، شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، وہ ایک بارشریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے کہا کہ شاہد خاقان بتائیں ایربلومنافع میں اورقومی ایئرلائن خسارے میں کیسے گئی، احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، ورنہ زرداری کے پیسے لانے کا دعوی توآپ کے آقا نے بھی کیا۔

The post اپوزیشن کے رہنماؤں اورترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2JiCHRj

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages