قرض سے خودکشی کو ترجیح دینے والوں نے ملک آئی ایم ایف کو گروی رکھوا دیا، ترجمان بلاول - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
قرض سے خودکشی کو ترجیح دینے والوں نے ملک آئی ایم ایف کو گروی رکھوا دیا، ترجمان بلاول

قرض سے خودکشی کو ترجیح دینے والوں نے ملک آئی ایم ایف کو گروی رکھوا دیا، ترجمان بلاول

Share This

 اسلام آباد: بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ قرض سے خودکشی کو ترجیح دینے کی بات کرنے والوں نے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کی تبدیلی سے متعلق اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کےترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ وزیر خزانہ کے بعد گورنراسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو بدلنا حکومتی پالیسی کی ناکامی کا اعتراف ہے، مسئلہ معاشی ٹیم نہیں عمران خان کی غیرحقیقی پالیسیاں ہیں، عمران خان نےاپنی ناکامی کے بعد معیشت آئی ایم ایف کے حوالے کردی، عمران خان کے ہوتے ہوئے معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی۔

سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کے تقرر کے معاملے میں حکومت نے غیر ذمہ دارانہ فیصلہ کیا ہے، قرض سے خودکشی کو ترجیح دینے کی بات کرنے والوں نے ملک آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا، ڈاکٹر باقر رضا کو مقرر کرکے حکومت نے معیشت پر براہ راست آئی ایم ایف کو بٹھا دیا ہے، کیا پاکستان میں معاشی ماہرکم تھے کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر بھی آئی ایم ایف سے لیا گیا ہے، اب قرض کے لیے آئی ایم ایف سے حکومت پاکستان کی طرف سے بھی آئی ایم ایف ہی مذاکرات کرے گا۔

The post قرض سے خودکشی کو ترجیح دینے والوں نے ملک آئی ایم ایف کو گروی رکھوا دیا، ترجمان بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J0xjSr

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages