ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اوراداکاررشی کپور نے ہرسال کی طرح رواں سال بھی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دی ہے۔
ماہ رمضان امت مسلمہ کے لیے رحمتیں اوربرکتیں لے کرآتا ہے، رحمتوں کے اس مہینے میں تمام مسلمان آپسی اختلافات بھلا کر ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہیں۔ بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک بڑی تعداد مسلم فنکاروں کی ہے، بالی ووڈ میں بھی ماہ رمضان کا بالکل اُسی طرح اہتمام کیا جاتا ہے جس طرح پوری دنیا میں کیا جاتا ہے۔ رحمتوں کے اس مہینے میں جہاں تمام مسلمان ایک دوسرے کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہیں وہیں بالی ووڈ فنکار بھی امت مسلمہ کو رحمتوں اور برکتوں والے اس مہینے کی مبارکباد دیتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شوبز شخصیات کی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارک باد
امیتابھ بچن
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن رمضان کی آمد کے موقع پر امت مسلمہ کو کبھی بھی مبارکباد دینا نہیں بھولتے ہر سال کی اس سال بھی انہوں نے تمام مسلمانوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا رمضان کا مطلب محبت، امن اور ایک دوسرے کو سمجھنا ہے۔
رشی کپور
امیتابھ بچن کی طرح بالی ووڈ اداکار رشی کپور بھی ہر سال امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد دیتے ہیں رواں برس بھی انہوں نے مسلمانوں کو مبارکباددیتے ہوئے انہیں اپنا بھائی قرار دیا۔
The post بالی ووڈ فنکاروں کی امت مسلمہ کورمضان کی مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VVNmHz
No comments:
Post a Comment