اسلام آباد: ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد ہوئی جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت شاہ محمود قریشی جبکہ ایرانی وفد کی قیادت جواد ظریف کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق امریکا اورایران کے درمیان حالیہ کشیدگی اوربگڑتی صورتحال پر مشاورت کیلیے ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ دونوں ممالک سعودی عرب میں او آئی سی سربراہی اجلاس کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔
The post ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VHCQPX
No comments:
Post a Comment