انگلینڈ کی فلیٹ پچز میرے لئے پریشانی کا باعث نہیں، حسن علی - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
انگلینڈ کی فلیٹ پچز میرے لئے پریشانی کا باعث نہیں، حسن علی

انگلینڈ کی فلیٹ پچز میرے لئے پریشانی کا باعث نہیں، حسن علی

Share This

 لندن: فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی فلیٹ پچز میرے لئے پریشانی کا باعث نہیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی فلیٹ پچز میرے لیے پریشانی کا باعث نہیں، بخوبی اندازہ ہے کہ انگلینڈ کی بیٹنگ وکٹوں پر بولنگ کیسے کروانی ہے، ایک بار بھرپور ردھم میں آ گیا تو وکٹیں لینا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

حسن علی نے 2سال قبل انگلینڈ میں ہی شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے دوران اپنی بہترین کارکردگی سے گرین شرٹس کو پہلی بار ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور 13 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے تاہم گذشتہ کچھ عرصے سے وہ اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔

حسن علی نے اپنی اس غیر معیاری کارکردگی کا اعتراف خود کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ جنوبی افریقا کے دورہ کے بعد سے میں زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا ہوں لیکن میں اپنے بولنگ کوچ اظہر محمود کے ساتھ سخت محنت کر رہا ہوں، ایک بار ردھم میں آ گیا تو زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوتا رہوں گا۔

حسن علی نے کہا کہ ماڈرن کرکٹ میں بولنگ  کےشعبہ کی بہت زیادہ اہمیت ہے جب آپ زیادہ وکٹیں لیتے ہیں تو آپ کی ٹیم کی جیت کی امکانات بھی زیادہ روشن ہوتے ہیں، مجھے بخوبی اندازہ ہے کہ ہماری بولنگ ہی ہمارا اصل ہتھیار رہی ہے لیکن کچھ عرصہ سے  یہ شعبہ زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا لیکن 2 تجربہ کار بولرز وہاب ریاض اور  محمد عامر کی ٹیم میں واپس آنے سے ہماری ٹیم کا بولنگ کا شعبہ مضبوط ہوا ہے جس کا یقینی طور پر فائدہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے میچز کے دوران ہوگا۔

The post انگلینڈ کی فلیٹ پچز میرے لئے پریشانی کا باعث نہیں، حسن علی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2JKZCET

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages