اہم شخصیات، بیوروکریٹس خاصہ دارفورس کے اہلکارنکلے - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
اہم شخصیات، بیوروکریٹس خاصہ دارفورس کے اہلکارنکلے

اہم شخصیات، بیوروکریٹس خاصہ دارفورس کے اہلکارنکلے

Share This

پشاور:  خیبرپختونخوا پولیس نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں تعینات خاصہ دارفورس کی باقاعدہ نفری گنتی ( سروں کی گنتی) شروع کر دی۔

جس میں سابق چیف سیکریٹری، قبائلی ملکان، وی آئی پیز، بیورو کریٹس اور سیاسی شخصیات سمیت معروف قبائلی مشران بھی خاصہ دار فورس کا حصہ ہونے اور مراعات لینے کا انکشاف ہوا ہے، پہلے مرحلے میں ضلع خیبر سمیت دیگر اضلاع کے خاصہ داروں کی نفری گنتی کی جائیگی،جس میں اصل خاصہ داروں کی تعداد بھی واضح ہو جائیگی،خیبر پختونخوا پولیس کے اعلیٰ افسر کے مطابق خاصہ دار فورس کی گنتی،اسکیل اور باقاعدہ ڈیٹا کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

جس کیلیے خاصہ دار فورس کی باقاعدہ نفری گنتی شروع کر دی گئی ہے، کے پی پولیس کے سینئر افسر نے حال ہی میں پشاور میں ایک تقریب کے دوران ہنستے ہوئے کہا کہ اگر خاصہ داروں کو پشاور بلوا کر انگی گنتی کی جائے گی تو خاصہ دار فورس میں کافی نامور شخصیات بھی دیکھنے کو ملیں گی، اعلیٰ پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ خاصہ دار فورس یا لیوی فورس کے 5 اسکیل کے صوبیدار میجر کو ڈی ایس پی لگانے میں کوئی قباحت نہیں۔

The post اہم شخصیات، بیوروکریٹس خاصہ دارفورس کے اہلکارنکلے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2H1boan

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages