عمران فرحت سابق کپتان شاہد آفریدی کے خلاف پھٹ پڑے - Mr.IT

Mr.IT

Technology Education

Post Top Ad

Responsive Ads Here
عمران فرحت سابق کپتان شاہد آفریدی کے خلاف پھٹ پڑے

عمران فرحت سابق کپتان شاہد آفریدی کے خلاف پھٹ پڑے

Share This

ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے شاہد آفریدی کی سوانح عمری ’’گیم؛ چینجر‘‘ میں سینئرز کے حوالے سے کئی چشم کشا انکشافات کرنے والے سابق کپتان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار ہیں۔

عمران فرحت نے کہا شاہد آفریدی نے کتاب میں دوسروں پر الزامات عائد کرتے ہوئے اپنی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کی ہے، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران فرحت نے کہا کہ جو شخص خود 20 سال تک عمر کے بارے میں جھوٹ بولتا رہا، اب صاف شفاف ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے سابق عظیم کرکٹرز پر الزامات عائد کر رہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے سچ پر گوتم گھمبیر بلبلا اُٹھے

ٹیسٹ کرکٹر نے کہا شاہد آفریدی نے ملک کے لیے کچھ کرنے کے بجائے اپنے مفادات کے لیے دوسروں کا استعمال کیا، اسپانسرز کے نام پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو سب سے زیادہ بلیک میل انہوں نے کیا، وہ اپنی ذات کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں پاکستان میں ان سے زیادہ خطرناک کرکٹر کوئی نہیں آیا، انہوں نے لوگوں کو بے وقوف بنا کر پاکستانی ٹیم کا بیڑہ غرق کیا، انہی باتوں کی وجہ سے سابق چیئرمین پی سی بی اعجازبٹ ان سے پیچھا چھڑانا چاہتے تھے۔

The post عمران فرحت سابق کپتان شاہد آفریدی کے خلاف پھٹ پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2H1X8OE

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages