کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ کراچی سے کشمور تک سندھ کی زمینوں کی لوٹ مار جاری ہے۔
سندھ ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ انسپکشن ٹیم کے چئیرمین عبدالسبحان میمن اور دیگر کے خلاف نیب انکوائری سے متعلق معاملہ کی سماعت ہوئی۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے جامشورو میں 7 ایکڑ رفاہی زمین غیرقانونی طور پر قادر بخش شورو کو الاٹ کی جو مفرور ہے۔ عدالت نے نیب حکام پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ قادر بخش جامشورو حیدرآباد میں رہتا ہے اور آپ ابھی تک اسے گرفتار نہیں کرسکے۔
چیف جسٹس ہائی کورٹ احمد علی ایم شیخ نے ریمارکس دیے کہ سندھ کی زمینوں کی ایسے ہی لوٹ مار جاری ہے، کراچی سے کشمور تک یہ سلسلہ جاری رہا ہے۔ عدالت نے پوچھا کہ اُس وقت وزیر کون تھا۔ وکیل نے بتایا کہ موجودہ پیر پگارا صبغت اللہ راشدی اس وقت ریونیو کے وزیر تھے۔
عدالت نے زمین الاٹ کرنے سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی 26 جون تک ملتوی کردی۔
The post کراچی سے کشمور تک سندھ کی زمینوں کی لوٹ مار جاری ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WpDV3j
No comments:
Post a Comment