ایتھوپیا: ناموربالی ووڈ اداکارہ اوربین الاقوامی ادارے یونیسف کی خیرسگالی سفیرپریانکا چوپڑا پر اپنے ملک کے غریب بھارتی بچوں کو چھوڑ کر دنیا بھر کے بچوں کی خیر خواہ بننے پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا گزشتہ کئی برس سے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی خیرسگالی سفیر ہیں اور ہرسال یونیسیف کی ٹیم کے ساتھ مختلف ممالک میں موجود مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کرتی ہیں اوران کیمپوں میں رہنے والے لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرتی ہیں۔ رواں برس پریانکا چوپڑا ایتھوپیا میں موجود مہاجرین بچوں کے مسائل اجاگر کرنے میں مصروف ہیں اور مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کررہی ہیں۔
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلائے جانے والے بھارت کی آبادی کا ایک بڑا حصہ غربت کی زندگی گزاررہا ہے جہاں لوگوں کے پاس بیت الخلا، تعلیم اور غذا جیسی بنیادی سہولت بھی موجود نہیں ہے۔ لہذٰا بھارتی بچوں کو نظرانداز کرکے دنیا بھر کے بچوں کی خیرخواہ بننے پر پریانکا کو بھارتیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
پریانکا کے ایک مداح نے سوال پوچھتے ہوئے کہا آپ اچھا کام کررہی ہیں لیکن آپ کا اپنے ملک کے بارے میں کیا خیال ہے؟ آپ بھارت کے غریب لوگوں کے لیے کیا کررہی ہیں؟ مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال پر پریانکا نےاپنی خجالت مٹاتے ہوئے گول مول جواب دیتے ہوئے کہا ’’بچے بچے ہوتے ہیں، ہم سب گلوبل شہری (سرحدوں سے آزاد شہری) ہیں اور ہمیں دنیا میں موجود تمام بچوں کے مستقبل کی فکر کرنی چاہئے۔
پریانکا نے مزید کہا میں یونیسیف انڈیا کے ساتھ پچھلے کئی برس سے کام کررہی ہوں اورآگے بھی کرتی رہوں گی۔‘‘ پریانکا کے جواب سے صاف ظاہر ہے کہ ان کے پاس مداح کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کا کوئی جواب ہی نہیں تھا۔
واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ برس بنگلہ دیش میں مقیم روہنگیا کے مظلوم مہاجرین سے ملاقات کی تھی جب کہ اس سے قبل انہوں نے اردن میں مقیم پناہ گزینوں کے ساتھ وقت گزارا تھا۔
The post بھارتی بچوں کونظراندازکرکے دوسروں کی خیرخواہ بننے پربھارتی پریانکا پربرس پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HOmO1x
No comments:
Post a Comment